بھارتیوں کے غیر قانونی امیگریشن کا بڑھتا رجحان عالمی سیکیورٹی کیلئے چیلنج بن گیا

مودی کی ناکام پالیسیوں نے بھارتیوں کو غیر قانونی راستے اختیار کرنے پر مجبور کیا
 گزشتہ سال غیر قانونی امیگریشن پر 23 ہزار سے زائد بھارتی گرفتارہوئے،امریکی کسٹمز
 نئی دہلی  (آئی این پی )بھارتیوں کے غیر قانونی امیگریشن کا بڑھتا رجحان عالمی سیکیورٹی کیلئے سیکیورٹی چیلنج بن گیا۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی کسٹمز کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال غیر قانونی امیگریشن پر 23 ہزار سے زائد بھارتی گرفتارہوئے، ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 2024 میں 85 ہزار سے زائد بھارتی سرحد پار کرتے ہوئے گرفتار ہوئے۔ٹائمز آف انڈیا کی جانب سے بھی امریکی کسٹمز کے اعداد و شمار کی تصدیق کر دی گئی ہے، مودی کی ناکام پالیسیوں نے بھارتیوں کو غیر قانونی راستے اختیار کرنے پر مجبور کیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جعلی ڈگریوں، اسمگلنگ اور منظم جرائم میں بھارتی نیٹ ورکس ملوث ہیں، مودی دورِ اقتدار بھارت کی تاریخ کا بدترین اور بحران زدہ باب ہے۔