پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کی پس پردہ کہانی

راولپنڈی(آئی این پی) پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ مذاکرات سے علیحدہ ہونے کی پس پردہ کہانی سامنے آگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائعکا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی کی پس پردہ اعلی سطح ملاقات میں بیرسٹر گوہر خان شامل تھے جنہوں نے بانی پی ٹی آئی کو دوسری ملاقات پربریفنگ بھی دی۔ذرائع نے بتایا کہ یہ ملاقات 190 ملین پانڈ کیس کے فیصلے کے فوری بعد ہوئی اور پس پردہ مذاکرات پر بانی پی ٹی آئی کا رویہ بہت محتاط ہوگیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو بیرسٹرگوہر نے پس پردہ بات چیت پرمحتاط رویے کی درخواست کی تھی