عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں 6 روزہ طویل اوپر جانے کے بعد پیر کو فی اونس سونے کی قیمت 55 ڈالر کمی کے ساتھ 4,478 ڈالر تک پہنچ گئی۔

 اس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھے گئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونا 5,500 روپے کی کمی کے بعد 470,162 روپے پر ٹریڈ ہوا۔اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4,715 روپے کمی کے ساتھ 403,088 روپے پر آگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 332 روپے کی کمی کے بعد 8,075 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 284 روپے کمی کے بعد 6,923 روپے پر آگئی۔