10 مقامات پر ’’سہولت آن دی گو بازار‘‘ کھل گئے

وزیراعلیٰ مریم نواز کاریڑھی بانو ں کو اپنی دکانیں ملنے پر خوشی کا اظہار
لاہور (کرائم رپورٹر):پنجاب میں ملک کا پہلا اور منفر دسہولت آن دی گو بازار عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔''سی ایم سہولت آن دی گو'' بازار میں ریڑھی بانوں کو باعزت روز گار اور شہریو ں کو معیاری اور سستی اشیا ملنے لگی۔وزیراعلی کی ہدایت پر ریڑھی بانو ں کو 400سے زائد سٹالز کی اوپن قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹمنٹ کی گئی، لاہور میں پہلے مرحلے میں دس مقامات پر ''سہولت آن دی گو بازار'' کھل گئے۔ گلشن راوی، شادمان، مادر ملت، مدینہ مارکیٹ، ٹائون شپ، سندر روڈ، کوٹھا پنڈ فیصل ٹائون کے سہولت بازار فنکشنل ہوگئیکھاڑک نالہ، اعوان ٹائون، ویلنشیا اور شاہدرہ میں بھی ''سہولت آن دی گو بازار ''فعال ہو گئے۔ ''سہولت آن دی گو بازار'' میں پھل، سبزیاں،چکن اور کریانہ مصنوعات ڈی سی ریٹ پر ملیں گی۔ ''سہولت آن دی گو بازار'' میں سکیورٹی، واش روم اور صفائی کا شاندار اور بہترین نظام کیا گیا ہے۔ سہولت آن دی گو بازار میں ڈرائیو تھروخریداری کی سہولت بھی موجود ہے،فروری تک لاہور میں مزید 5مقامات پر سہولت آن دی گو بازار فنکشنل کئے جائیں گے۔برکی،صدر، نشتر ٹائون، رائے ونڈ فیز ٹو، فیصل ٹائون،مون مارکیٹ اور فیروز والا میں سہولت آن دی گو بازار تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔