ویزا قوانین کی خلاف ورزی پر برطانیہ کینیڈا اور آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کیاگیا
2025 میں کئی ممالک سے 24 ہزار 600 بھارتیوں کو واپس بھیجا گیا، خلیجی میڈیا
دبئی (آئی این پی) دنیا بھر سے ریکارڈ تعداد میں بھارتی شہری ڈی پورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ خلیجی میڈیا کی رپورٹ کیمطابق رواں سال دنیا بھر سے 24 ہزار 600 بھارتیوں کو ڈی پورٹ کیاگیا،سب سے زیادہ 10 ہزار 600 بھارتی سعودی عرب سے واپس بھیج دیے گئے، ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا سے 3 ہزار 812 بھارتیوں کو ڈی پورٹ کیا۔متحدہ عرب امارات سے 1 ہزار 469 بھارتیوں کوواپس بھیجاگیا،جو پانچ برس میں سب سے زیادہ تعداد ہے، رپورٹ کے مطابق بھارتی شہریوں کوغیرقانونی قیام اورویزا قوانین کی خلاف ورزی پر برطانیہ کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت درجنوں ملکوں سے ڈی پورٹ کیاگیا۔