ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان ایک بار پھر سخت لفظی جنگ جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل ترکی سے خوفزدہ نہیں اور اسرائیل مختلف سلطنتوں کے عروج و زوال کے باوجود قائم رہا ہے۔اس کے جواب میں، اردوان نے طنزیہ انداز میں کہا، "آپ کن سلطنتوں کی بات کر رہے ہیں؟ آپ کا ملک تو میری عمر کے حساب سے میرے بھائی سے بھی چھوٹا ہے۔"یہ تازہ بیان بازی دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی کے تناظر میں ہوئی ہے۔ حالیہ دنوں میں، ترکیہ کی طرف سے نیتن یاہو کے خلاف قانونی کارروائی اور شام میں اسرائیل اور ترکیہ کے بڑھتے ہوئے فوجی مفادات نے بھی دونوں حکومتوں کے درمیان تناؤ کو بڑھایا ہے۔