ملزم بیٹے نے مبینہ طور پر اپنے 80 سالہ باپ بشیر احمد ڈھلوں کو گولیاں مار دیں اور فرار ہوگیا
عارفوالا( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکپتن کی تحصیل عارفوالا میں بیٹے نے80سالہ باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تھانہ صدر کے چک 167 ای بی میں دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ملزم بیٹے نے مبینہ طور پر اپنے 80 سالہ باپ بشیر احمد ڈھلوں کو گولیاں مارکر موت کے گھاٹ اتارا اور فرار ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر اور ڈی ایس پی رانا تنویر سرور موقع پر پہنچ گئے۔پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس تھانہ صدر عارفوالا مصروف تفتیش ہے۔