پنجاب میں کینسر کے علاج کیلئے مزید 5 کریوابلیشن مشینیں خرید لی گئیں

نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر لاہور میں 2 کریوابلیشن مشینیں نصب کی جائیں گی
 نئی مشینوں کی تنصیب سے کینسر کے جدید علاج کی سہولت دیگر شہروں تک بھی پہنچے گی:محکمہ صحت
لاہور(آئی این پی )  وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں کینسر کے جدید علاج کی سہولیات کو مزید وسعت دینے کیلئے   5 نئی کریوابلیشن مشینیں خرید لی گئی ہیں، جنہیں مختلف اسپتالوں میں تنصیب کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔محکمہ صحت  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر لاہور میں 2 کریوابلیشن مشینیں نصب کی جائیں گی، جبکہ نشتر اسپتال، الائیڈ اسپتال اور بینظیر بھٹو اسپتال میں ایک ایک مشین نصب ہوگی۔پنجاب میں پہلی کریوابلیشن مشین 2025 میں میو اسپتال میں متعارف کرائی گئی تھی، جہاں اسٹیج ون کینسر کے 70 سے زائد مریضوں کا کامیاب اور مفت علاج کیا جا چکا ہے۔محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ نئی مشینوں کی تنصیب سے کینسر کے جدید علاج کی سہولت پنجاب کے دیگر شہروں
 تک بھی پہنچے گی، جس سے کینسر کے مریضوں کو بروقت اور مثر علاج تک مزید بہتر رسائی حاصل ہوگی۔سیکریٹری صحت عظمت محمود نے بتایا کہ کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے خصوصی طبی سہولیات کا بنیادی ڈھانچہ مزید مضبوط ہوگا، کینسر کے مریضوں کے لیے نئی مشینوں کی فراہمی صحت مند پنجاب کی جانب اہم پیشرفت ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب کینسر کے مریضوں کو اربوں روپے کا مفت علاج فراہم کر چکی ہے۔