خیبرپختونخواحکومت کا وفاق سے2700ارب لینے کا فیصلہ

پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخواحکومت نے  بجلی کے خالص منافع کی مدمیں وفاق کے ذمہ 27سوارب روپے کے بقایاجات اورآئین کے اندرموجودصوبے کے آئینی حقوق کے حصول کے لئے ہرفورم پر بھرپورمقدمہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اورصوبے کی خودمختاری کے لئے سیاسی اختلافات سے بالاترہوکرصوبائی وقومی اسمبلیوںسمیت ،سینٹ اوردیگراعلیٰ فورمز میں بھرپورآوازاٹھانے کااعلان کیا ہے ۔صوبے کے قدرتی وسائل پر صرف اور صرف صوبے کے عوام کا حق ہے اور اسکے حصول کے لئے کسی بھی طرح کی نرمی یا کوتاہی عوامی مینڈیٹ کی خلاف ورزی تصورکی جائے گی۔تیل وگیس سمیت پن بجلی کے وسائل خیبرپختونخواکی پیداوار ہے اور اس کے جائز استعمال کے لئے ہرآئینی وقانونی راستہ اختیار کیا جائے گا  ۔ اس سلسلے میںصوبائی وزرا،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی پر مشتمل مشاورتی کمیٹی برائے توانائی وبرقیات کاپہلااجلاس منعقد ہواجس کی صدارت صوبائی وزیر توانائی وبرقیات نذیراحمد عباسی نے کی ۔