سیلاب،لیسکو ہیڈکوارٹرز میں فلڈ کنٹرول سنٹر قائم

بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ 105 فیڈرز میں سے 89 بحال کر دئیے 
، 16 پر کام جاری، لیسکو کا تمام عملہ مکمل الرٹ ہے  :رمضان بٹ 
لاہور(خصوصی رپورٹ ) ملک بھر میں سیلابی صورتحال، لیسکو کے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے انتظامات ،لیسکو ہیڈکوارٹرز میں فلڈ کنٹرول سنٹر قائم، لیسکو فلڈ کنٹرول سنٹر میں سی ای او لیسکو کو صورتحال پر بریفنگ۔ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ 105 فیڈرز میں سے 89 بحال، 16 پر کام جاری، اوکاڑہ کے 41 میں سے 33 فیڈرز مکمل بحال، 8 پر جزوی فراہمی شروع، قصور کے 64 میں سے 56 فیڈرز مکمل بحال، 8 پر جزوی فراہمی کی جارہی ہے،دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر آپریشن سٹاف الرٹ ہیں ،چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ  لیسکو کا تمام آپریشن ،عملہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار،لیسکو اس وقت تمام متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سامان کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے ،تمام افسران و عملہ الرٹ، بجلی کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ،ہم مشکل وقت میں صارفین کے ساتھ کھڑے ہیں، صارفین سے گزارش ہے کہ بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں، حادثات سے بچیں۔