فلڈ لیوی ممکنہ طورپر صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ ہوگی، اطلاق امپورٹڈ لگژری اور غیر ضروری سامان پر کیا جائے گا
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کیلئے فلڈ لیوی نافذ کئے جانے کا امکان ہے، لیوی کا اطلاق ممکنہ طور پر امپورٹڈ لگژری اور غیر ضروری سامان پر کیا جائے گا۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق فلڈ لیوی صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ کئے جانے کا امکان ہے، اس ٹیکس کا مقصد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیرِ نو کیلئے فنڈز فراہم کرنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے بھی فلڈ لیوی کے نفاذ پر زور دیا ہے، لیوی کا اطلاق ممکنہ طور پر امپورٹڈ لگژری اور غیر ضروری سامان پر کیا جائے گا تاکہ عام شہریوں پر بوجھ نہ پڑے۔وزارتِ خزانہ نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے نئے غیر ملکی قرضے نہیںلئے جائیں گے، بلکہ یہ اخراجات مقامی فنڈز سے پورے کئے جائیں گے۔