جنگ کے باعث یوکرین چھوڑنے والی خاتون امریکہ میں قتل

واشنگٹن (آئی این پی)روس کے ساتھ جنگ کے باعث یوکرین چھوڑنے والی خاتون کو امریکہ میں قتل کردیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق خاتون کو ریاست شمالی کیرولائنا میں چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا، مقتولہ کی عمر 23 سال تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کو ریلوے اسٹیشن پر قتل کیا گیا، پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر پہنچے تو خاتون مر چکی تھی۔پولیس کے مطابق ایک 34 سالہ ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے، حملہ آور اور مقتولہ دونوں ایک دوسرے کو جانتے نہیں تھے