معرکہ حق میں شکست ، بھارتی فوجی قیادت میں اختلافات

بھارت کو تھیٹر ائزیشن کے لئے  کسی دوسرے ملک سے متاثر نہیں ہونا چاہیے: ایئرچیف مارشل 
نئی دہلی (آئی این پی)بھارت کی جنگی حکمت عملی پر پاکستان سے شکست کے بعد اندرونی اختلافات  شدید ترین  ہوتے جا رہے ہیں اور تھیٹرائزیشن کے نام پر تینوں بھارتی افواج کے درمیان طاقت کی کشمکش تیز ہو گئی    ہے۔بھارتی جریدے دی اکنامک ٹائمز کے مطابق ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ  نے تھیٹرائزیشن منصوبے کو جلد بازی میں  نافذ  کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ بھارتی ایئر چیف کا کہنا ہے کہ  اس وقت ہر چیز میں خلل ڈالتے ہوئے ایک نیا ڈھانچہ بنانا اچھا خیال نہیں ہے۔بھارتی ایئرچیف کے مطابق بھارت کو تھیٹر ائزیشن کے  لئے کسی دوسرے ملک سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ ہر ایک چیز کی اپنی ضرورت ہوتی ہے ،  ضرورت کے بغیر گئے تو ہم غلط ہو جائیں گے ۔