بھارت میں عمارت گر گئی، ماں بیٹی سمیت 15افراد ہلاک

میاں بیوی  ایک سالہ بیٹی کی سالگرہ منا رہے تھے‘کیک کاٹنے کے چند منٹ بعد حادثہ ہوگیا
نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میںایک غیر قانونی چار منزلہ عمارت کا پچھلا حصہ اچانک منہدم ہوگیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق    حادثے سے کچھ ہی دیر قبل ایک جوڑا اپنی ایک سالہ بچی کی سالگرہ منا رہا تھا۔ گھر میں غبارے اور روشنیوں سے سجاوٹ کی گئی تھی، کیک کاٹا گیا اور تصاویر لی گئیں، لیکن خوشی کے چند منٹ بعد پوری عمارت زمین بوس ہوگئی۔ ماں اور بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ والد کے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔حکام کے مطابق یہ عمارت  2012 میں تعمیر کی گئی تھی اور اس میں پچاس فلیٹ تھے، جن میں سے بارہ فلیٹ متاثرہ حصے میں شامل تھے۔