بل گیٹس سیلاب متاثرین کیلئے 10 لاکھ ڈالردیں گے

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن یہ امداد عالمی ادارہ صحت  کے ذریعہ پاکستان کو فراہم کرے گی
اسلام آباد (آئی این پی)مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 10 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان کر دیا۔بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن یہ امداد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ذریعہ پاکستان کو فراہم کرے گی، تاکہ حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کا مقابلہ کیا جاسکے۔ڈبلیو ایچ او اس رقم سے ملک کے چاروں صوبوں کے 33 متاثرہ اضلاع میں 4 لاکھ 65 ہزار سیلاب متاثرین کو طبی سہولتیں فراہم کرے گا۔