صوبہ بھرمیں ریسکیو آپریشن 1لاکھ 91 ہزار سے زائد مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کردیا
لاہور (کرائم رپورٹر ) آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا صوبہ بھرمیں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری، 1 لاکھ 74 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ۔ ترجمان نے بتایا ریسکیو کیے گئے متاثرین میں 71 ہزار 119 مرد، 52 ہزار سے زائد خواتین اور 51 ہزار بچے شامل ہیں۔ پنجاب پولیس نے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے 1 لاکھ 91 ہزار سے زائد مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔ لاہور میں ابتک 6 ہزار شہریوں کو ریسکیو کیا گیا۔ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں 15 ہزار سے زائد پولیس افسر و اہلکار حصہ لے رہے ہیں،700 سے زائد گاڑیاں اور 40 کشتیاں استعمال کی جا رہی ہیں۔ آئی جی نے ہدایت کی ہے کہ ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں۔ انخلا والے علاقوں میں لوگوں کی املاک کے تحفظ کیلئے سکیورٹی و پٹرولنگ مزید بڑھائی جائے۔ ریلیف کیمپوں میں مقیم متاثرہ افراد کو بھرپور سکیورٹی،خوراک اور سہولیات فراہم کی جائیں۔ پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اور سکیورٹی اداروں سیقریبی رابطہ برقرار رکھا جائے۔ دریاو?ں کنارے آباد دیہاتوں اور آبادیوں میں پولیس کی پٹرولنگ جاری رکھی جائے۔