خیبرپختونخوا کے شہری وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کارکردگی سے ناخوش، شدید تنقید

خیبرپختونخوا کے شہری وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کارکردگی سے ناخوش، شدید تنقید

پشاور میں بعض شہریوں نے سیاسی احتجاج اور سڑکوں کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں امن و امان اور معمولات زندگی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام مزید مشکلات کے بجائے پرامن ماحول اور معمولات زندگی کی بحالی چاہتے ہیں۔مظاہرین اور سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے شہریوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ جماعت کی سیاسی سرگرمیوں سے صوبے میں کشیدگی اور مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔کچھ شہریوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے اور صوبے کے عوام کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں۔