ڈاکو ، چوروں نے لٹ مچادی

شہریوں سے لاکھوں روپے،زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق رائیونڈ میں ناظم سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون, نشتر کالونی میں افضال سے 2لاکھ 85 ہزار روپے اور موبائل فون، شادباغ میں عبدالکریم سے 2لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں شوکت سے 2لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ڈیفنس اور ستوکتلہ سے گاڑیاں جبکہ شیرا گوٹ مصطفی اباد اور داتا دربار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔