اقوام متحدہ اور عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے موثر کردار ادا کریں:سینئر وزیر
کراچی(آئی این پی )سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 کشمیر و جنوبی ایشیا کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، بھارت ناپاک عزائم کے ساتھ کشمیر میں داخل ہوا اور کشمیری عوام کے حقوق کو پامال کیا۔27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج بھی کشمیری عوام اپنے بنیادی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، ان کی قربانیاں عالمی ضمیر سے انصاف کی متقاضی ہیں،۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اپنی قراردادوں پر عمل درآمد اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے موثر کردار ادا کریں۔