لوہاری گیٹ میں سب سے زیادہ 95 ‘ٹیکسالی گیٹ میں 57 عمارتوں کو خطرناک قراردیا گیا
لاہور(آئی این پی )بسنت 2027 کے پیش نظر اندرون لاہور میں 271 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کرلی گئی، پانچ وارڈز میں تقریبا 10 ہزار عمارتوں کا سروے مکمل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق لوہاری گیٹ میں سب سے زیادہ 95 خطرناک عمارتیں پائی گئیں۔ ٹیکسالی گیٹ میں 57 عمارتوں کی نشاندہی ہوئی، اکبری گیٹ اور دہلی گیٹ پر مشتمل وارڈ میں 52 عمارتیں خطرناک قرار دی گئیں۔ بھاٹی گیٹ میں 43 اور یکی گیٹ میں 24 خطرناک عمارتیں سامنے آئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اندرون شہر کے مجموعی طور پر 9 وارڈز میں تقریبا 22 ہزار عمارتیں موجود ہیں۔ پانچ وارڈز کا سروے مکمل ہونے کے بعد باقی چار وارڈز کی عمارتوں کا سروے جاری ہے۔