اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزارتِ قومی صحت نے پمز کے نرسنگ ہاسٹل میں آتشزدگی کے واقعات کے سلسلے میں سابق سربراہ پمز اسپتال سمیت 7 ملازمین کے خلاف انضباطی کارروائی کا آغازکرتے ہوئے انہیں چارج شیٹ لیٹرز جاری کر دئیے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران پر حفاظتی انتظامات میں مبینہ غفلت اور آتشزدگی کے واقعات کے بعد اصلاحی اقدامات یقینی بنانے میں ناکامی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔پمز اسپتال ذرائع کے مطابق مذکورہ ملازمین کو سول سرونٹس رولز 2020 کے تحت چارج شیٹ کیا گیا ہے۔