اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس جہانگیری ڈگری کیس کی سماعت کے دوران بڑا پیش رفت ہوئی ہے۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی، جس کے سبب عدالت کا بینچ ٹوٹ گیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کی سماعت کی۔اس دوران اسلام آباد بار کی طرف سے فریق بننے کے لیے دائر متفرق درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر تھی۔ تاہم، جب سماعت کے دوران جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کی سماعت سے معذرت کی، تو عدالت کا بینچ ٹوٹ گیا۔ اس کے بعد کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔