گھر میں کام کرنے والی خواتین کی واردات بے نقاب

 ملازمائیں گھر سے 14 لاکھ روپے مالیت کی نقدی چوری کرکے فرار ہوگئی تھیں 
لاہور (کرائم رپورٹر) تھانہ گلشن راوی کے علاقے میں گھر میں کام کرنے والی خواتین کی چوری کی واردات منظر عام پر آگئی ایف آئی آر کے مطابق گھریلو ملازمائیں گھر سے 14 لاکھ روپے مالیت کی نقدی چوری کرکے فرار ہوگئیں۔مقدمہ مدعی آصف کے بیان کے مطابق آمنہ عمر اور زینب عمر نامی خواتین کو کچھ عرصہ قبل گھر پر کام کے لیے رکھا گیا تھدونوں ملازمائیں موقع ملتے ہی گھر سے نقدی لے کر غائب ہوگئیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید قانونی کارروائی شروع کردی پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کوگرفتار کرلیا جائے گا