لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافے کا خدشہ، صفائی مہم جاری

لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافے کا خدشہ، صفائی مہم جاری

مشرقی سمت سے آنے والی ہواؤں اور آلودہ ہوا کے داخلے کی وجہ سے لاہور اور وسطی پنجاب میں فضائی معیار مزید خراب ہونے کا امکان ہے۔

 اسموگ نگرانی کے مطابق آج لاہور میں فضائی معیار غیر صحت بخش زمرے میں رہنے کا امکان ہے، اور اے کیو آئی سطح 240 سے 275 کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔صبح کے وقت درجہ حرارت کم اور ہوا کی ہلکی رفتار (4 سے 9 کلومیٹر فی گھنٹہ) کے باعث فضائی آلودگی کے پھیلاؤ کے امکانات محدود ہیں، لیکن کم ہوا اور درجہ حرارت کی وجہ سے آلودہ ذرات زمین کے قریب جمع رہیں گے، جس کی وجہ سے دھند اور حدِ نگاہ میں کمی ہو سکتی ہے۔ شام اور صبح کے اوقات میں ہوا کی رفتار کم ہونے، ٹریفک اور شہری سرگرمیوں کے باعث آلودگی کی شدت زیادہ رہنے کا امکان ہے، خاص طور پر PM2.5 اور PM10 ذرات کی مقدار میں اضافے کی وجہ سے۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مطابق، شہر میں صفائی کے لیے 16 مکینیکل واشرز، 50 واشر رکشے، اور 200 اہلکار دن اور رات کی شفٹ میں کام کر رہے ہیں۔ نائٹ شفٹ میں تمام داخلی و خارجی راستوں پر سڑکوں کی واشنگ اور پانی کا چھڑکاؤ جاری ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ باہر نکلتے وقت حفاظتی ماسک کا استعمال کریں تاکہ صحت کے خطرات کم ہوں۔