پشاور(آئی این پی )عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے رہنما ارباب زین عمر وفاقی حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)میں شامل ہوگئے ۔پشاور میں ہونے والی شمولیتی تقریب میں وفاقی وزیر امیر مقام، ایم این اے ثمر بلور اور ایم پی اے ثوبیہ شاہد شریک ہوئیں۔تقریب سے خطاب میں امیر مقام نے کہا کہ ن لیگ اور نواز شریف کے قافلے میں شامل ہونے والوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، ارباب زین عمر، ان کے ساتھیوں اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں