پاکستان میں سونے کی قیمت 2 روز سے مستحکم

پاکستان میں سونے کی قیمت 2 روز سے مستحکم

ویب ڈیسک: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد اب 2 روز سے قیمتیں بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم ہیں۔

ملک میں فی تولہ سونا 438,862 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 376,253 روپے میں بکتا ہے۔اس کے علاوہ، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 344,911 روپے ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہیں، اور فی اونس 4,165 ڈالر کی سطح پر موجود ہے۔