امریکہ نے افغان شہریوں کی امیگریشن کیلئے درخواستیں فوری روک دیں

وائٹ ہائوس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ ،مشتبہ شخص افغان شہری نکلا، واشنگٹن میں500 اضافی اہلکار تعینات 
واشنگٹن(آئی این پی )امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن کی تمام درخواستیں غیر معینہ مدت کیلئے  روک دیں۔امریکی میڈیا کے مطابق افغان شہری کی جانب سے واشنگٹن میں نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں کو گولی مارنے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں فوری طور پر روک دی ہیں۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے امریکی سیٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروس نے کہا کہ افغان شہریوں کے لیے امیگریشن کی تمام درخواستیں غیر معینہ مدت کیلئے  روک دی گئی ہیں۔امریکی امیگریشن ایجنسی کا کہنا ہیکہ افغان شہریوں کے لیے امیگریشن کی درخواستوں کی سکیورٹی اور جانچ پروٹوکول کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ 26 نومبر کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہائو س کے قریب نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں کو گولی مار دی گئی اور اہلکاروں کی حالت اس وقت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔امریکی حکام کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جس کی شناخت 29 سال کے افغان شہری رحمان اللہ لکنوال سے کر لی گئی