نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیر خزانہ سے ملاقات

منامہ (آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بحرین کے دورے کے دوران بحرینی وزیرِ خزانہ سے ملاقات کی، جو وزیراعظم کے سرکاری دورہ بحرین کے موقع پر منعقد ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ترجمان  وزارت  خزانہ  کے مطابق دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون بڑھانے، خصوصاً فِن ٹیک، بینکنگ اور مالیاتی شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے مرکزی بینکوں کے درمیان تعاون کے نئے امکانات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی