دھاندلی کا الزام لگانے والے ثبوت پیش نہیں کر سکتے،بابر نواز نے پی ٹی آئی سے نشست چھین لی
سیاسی غلطیاں چھپانے کے لئے اور سوشل میڈیا کے ذریعے اداروں پر الزامات لگانا قابل مذمت ہے
اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کرنے والوں کو تنقید کا کوئی حق نہیں، دھاندلی کا الزام لگانے والے ثبوت پیش نہیں کر سکتے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے دور میں فسطائیت اپنے عروج پر تھی اور مسلم لیگ ن کے کئی رہنما جیلوں میں قید تھے لیکن اس کے باوجود ہم نے مذاکرات اور سیاسی عمل جاری رکھنے کی بات کی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ہمارے رہنما جیلوں میں تھے لیکن ہم نے کبھی سیاسی انتقام کی سیاست نہیں کی۔ بانی پی ٹی آئی تو اہم سلامتی کونسل کے اجلاسوں میں بھی شریک نہیں ہوتے تھے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف نے بطور اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کو میثاق معیشت کی دعوت بھی دی تھی مگر جواب میں تضحیک اور مخالفت ملی، پی ٹی آئی کی نظر میں صرف وہ ٹھیک باقی سب غلط ہیں