پی ٹی آئی قیادت نے کہا ڈی چوک سے اٹھنا نہیں اور کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگ گئی، امیر مقام

پی ٹی آئی قیادت نے کہا ڈی چوک سے اٹھنا نہیں اور کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگ گئی، امیر مقام

وفاقی وزیر کشمیر و گلگت بلتستان امور، انجینئر امیر مقام، نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے کارکنوں کو ڈی چوک پر چھوڑ کر میدان سے بھاگنے کا مظاہرہ کیا۔

 انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے دی گئی "فائنل کال" درحقیقت "مس کال" یا "رانگ کال" ثابت ہوئی۔انہوں نے پی ٹی آئی پر اسلام آباد میں انتشار پھیلانے، معیشت کو نقصان پہنچانے اور عوام کو مشکلات میں ڈالنے کا الزام لگایا۔ مزید کہا کہ یہ اقدامات عوام اور ملکی مفادات کے خلاف ہیں۔