22 ہزار 552 مرتبہ ای چالان کی خلاف ورزیاں، 53 لاکھ 44 ہزار 200 روپے جرمانہ عائد
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں نجی الیکٹرانکس کمپنی کی گاڑیوں نے ٹریفک قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں، افضل الیکٹرانکس کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں نے 22 ہزار 552 مرتبہ ای چالان کی خلاف ورزیاں کیں جس کے باعث 53 لاکھ 44 ہزار 200 روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ٹریفک پولیس کی طرف سے نجی کمپنی کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے کہ وہ چالان کی رقم جمع کرائے، ورنہ خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔