چین کی آبنائے تائیوان میں فوجی طیارے بھیجنے پر امریکا پر شدید تنقید

بیجنگ(آئی این پی )چین نے آبنائے تائیوان سے گزرنے کے لیے گشت کرنے والے پی۔8اے اینٹی سب میرین طیارے بھیجنے اور عوامی سطح پر اس کی تشہیر کرنے پر امریکا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی مسلح افواج کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان سینئر کرنل کاو جون نے کہا ہے کہ تھیٹر کمانڈ نے آبنائے تائیوان سے گزرنے والے امریکی طیاروں کو قریب سے ٹریک کرنے، نگرانی کرنے اور انتباہ جاری کرنے کے لیے اپنی بحری اور فضائی افواج کو تعینات کیا ہے جس نے صورتحال کا موثر جواب دیا۔