تائیوان کے صدر کا افریقی ملک کا اچانک دورہ، چین کی تنقید، چوہا قرار دیا

تائیوان خود مختار ملک ہے، دنیا سے تعلقات ہمارا حق ہے:تائیوانی صدر لائی چنگ تے کا بیان
تائے پی (آئی این پی )تائیوان کے صدر لائی چنگ تے نے افریقی ملک ایسواٹینی کا اچانک اور غیر اعلانیہ دورہ کیا ہے۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق  اس موقع پر تائیوانی صدر نے کہا کہ تائیوان خود مختار ملک ہے اور اسے دنیا کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا حق حاصل ہے، جسے کوئی دوسرا ملک نہیں چھین سکتا۔ دوسری جانب چین نے ان کے اس دورے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں چوہا قرار دیا ہے۔