لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ میں پی ایچ اے ملازمین کی مستقلی اور ترقی نہ دینے کے ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،عدالت نے پی ایچ اے سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر سماعت کی۔ ٹربیونل نے 31 جنوری 2024 کو لیبر کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ۔