قومی الیکشن کے بیلٹ پیپرز پر نوٹا کا خانہ نہ بنانے کا اقدام چیلنج

لاہور (خصوصی رپورٹ)قومی الیکشن کے بیلٹ پیپرز پر نوٹا(None of the above)کا خانہ نہ بنانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ،عدالت نے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ ہائی کورٹ نے اسفندیار قصوری کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا پاکستان کے عام انتخابات میں بیلٹ پیپرز پر صرف امیدواروں کے نام اور نشانات کی چھپائی کی جاتی ہے اگر کوئی ووٹر تمام امیدواروں پر عدم اعتماد کرتا ہو تو مہر کیلئے متبادل جگہ موجود نہیں ۔