36سالہ خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم نے معمولی جھگڑے پر کنیز کو گلے میں دوپٹہ ڈال کر مار ڈالا تھا 
لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ کے علاقہ میں 36سالہ خاتون کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرنے والا ملزم کوگرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل گھناؤنی واردات کا نوٹس لیا تھاایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھیانچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کر لیاملزم نے معمولی لڑائی جھگڑیکی بناء پر کنیز بی بی کو گلے میں دوپٹہ ڈال کر بے دردی سیقتل کر دیا تھاانچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا،شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،خواتین اور بچوں کو تشدد اور قتل کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سینمٹاجائیگاایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان