خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

دیپالپور (خصوصی رپورٹ)خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، ساتھی کی تلاش جاری ہے، تھانہ چورستہ میاں خاں کے علاقہ میں ایک افسوسناک واقعہ میں خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم امین کو گرفتار کر لیا گیا، جس نے مبینہ طور پر زبردستی گھر میں داخل ہو کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون اپنے قریبی رشتہ دار کے گھر مقیم تھی۔ واقعہ کا مقدمہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا اور پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا جب کہ اس کے ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔