گھریلو ناچاقی پر خاتون قتل کر نیے والا ملزم گرفتار

پولیس نے ملزم علی رضا کو آلہ قتل سمیت حراست میں لے لیا
 لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا میں گھریلو ناچاقی کے باعث 30 سالہ خاتون اقراء کو ٹوکے کے وار سے قتل کرنے والے ملزم شوہر علی رضا کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ اور اے ایس پی ڈیفنس بریرہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان اور انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی رضا کو آلہ قتل سمیت حراست میں لے لیاپولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے، جبکہ مقتولہ کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا گیااس موقع پر ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی حسبِ ضابطہ جاری ہے