لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس چوکی انڈسٹریل ایریا میں زیر حراست شخص کی پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ متن کے مطابق 26 مارچ کو مقتول کے موبائل فون سے ایک پولیس اہلکار نے اس کی اہلیہ کو کال کی اور اطلاع دی کہ افتخار کو لڑکی کے اغوا کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ پولیس اہلکار مقتول کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے بدلے 2 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کرتے رہے۔