نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے دیواس میں پٹرول کی قلت اور پمپوں پر لگی طویل قطاروں کے باعث بینک ملازم گوپال ٹھاکرنے اپنی موٹرسائیکل کو آرام دینے کا فیصلہ کیا اور گھوڑے پر سوار ہو کر دفتر جا پہنچا۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق نجی بینک میں کلیکشن ایجنٹ کے طور پر کام کرنے والے گوپال ٹھاکر جب گھوڑے پر سوار ہو کر دفتر پہنچے تو یہ منظر دیکھتے ہی دیکھتے ایک تماشہ بن گیا، ان کی انوکھے انداز میں دفتر جانے کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہیں۔