پاکپتن(خصوصی رپورٹ)مسلح افراد کا سرکاری اہلکار اور اہلخانہ پر دھاوا ،سرعام اندھا دھند فائرنگ، تھانہ صدر کے علاقہ میں فلمی سین، ملزموں نے قانون کی رٹ کو چیلنج کردیا۔ فائرنگ اور سوٹوں کے وار سے خاتون سمیت 4 افراد کو زخمی کردیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی۔ متاثرہ سرکاری اہلکار نے دہائی دی ہے کہ پولیس کو اطلاع دینے پر پولیس نے ہم پر ہی تشدد کیا،الٹا میرے ہی بیٹے اور کزن کو گرفتار کرلیا۔