طالبہ اور نوجوان کی خودکشی

 بی ایس کی 24سالہ طالبہ کا پسند کے کپڑے اور جوتوں پر بہن سے جھگڑا ہوا تو پھندا لے لیا 
لاہور (کرائم رپورٹر )ڈیفنس بی میں پسند کے کپڑے ، جوتوں پر بہن کیساتھ لڑائی جھگڑے پر24 سالہ لڑکی نے خود کشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق بی ایس کی طالبہ 24 سالہ نیہا کا اپنی پسند کے کپڑے اور جوتوں پر بڑی بہن کیساتھ لڑائی جھگڑا ہو گیا اور دلبرداشتہ ہو کر نیہا نے گھر کی بالائی منزل پر جاکر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی ، تھانہ اے ڈویڑن کے علاقہ بستی بلوچاں میں نوجوان نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی،رانا فہد کاگھر میں اکثر جھگڑا رہتا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے زندگی کا خاتمہ کیا۔