لاہورہائیکورٹ میں سموگ سے متعلق کیس کی سماعت آج ہو گی

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہورہائیکورٹ میں اسموگ سے متعلق کیس کی سماعت آج ( پیر)28جولائی کو ہو گی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم درخواستوں پرسماعت کریں گے۔ عدالت نے کینال روڈ پرییلوٹرین منصوبے سے متعلق رپورٹ طلب کررکھی ہے۔عدالت نے مختلف سرکاری محکموں سے عملدرآمد رپورٹس بھی طلب کررکھی ہیں۔