لاہورہائیکورٹ کا زرتاج گل کے پیش نہ ہونے پر سماعت سے انکار

اپیل کنندہ جب تک پیش نہیں ہوگی سماعت نہیں کی جاسکتی، چیف جسٹس 
 ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام ،عمرایوب اورشبلی فراز کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع
لاہور ، پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ میں 9مئی کے مقدمہ میں زرتاج گل کی دس سالہ سزاء￿  کے فیصلے کیخلاف تین اپیلوں کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نیپی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے پیش نہ ہونے ہونے پر اپیل کی سماعت سے انکار کر دیا ، عدالت نے کاروائی ملتوی کردی اور واضح کردیا کہ اپیل کنندہ جب تک عدالت پیش نہیں ہوگی سماعت نہیں کی جاسکتی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی ڈویڑن بنچ نے زرتاج گل کی اپیلوں پر رجسٹرار آفس نے زرتاج گل پرسرنڈر نہ کرنیکااعتراض عائدکیاہے۔اپیل میں تھانہ سول لائنز فیصل آباد کے سب انسپکٹر کو فریق بنایاگیا۔زرتاج گل نے اپیل اپنے وکیل بیرسٹر علی ظفر کیتوسط سے دائر کی ہے، اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ اے ٹی سی فیصل آباد نے بغیر ٹھوس شواہد کیسزا سنائی استغاثہ اپنے کیس کو شک سے بالاتر ثابت کرنے میں ناکام رہا۔عدالت اے ٹی سی فیصل آباد کے فیصلے کاکالعدم قراردیتے ہوئے اپیل منظورکرے۔چیف جسٹس نے قرار دیا کہ اپیل کنندہ زرتاج گل کہاں ہے ؟ بیرسٹر سید علی ظفر نے کہاکہ زرتاج گل ڈی جی خان میں ہیں چیف جسٹس نے کہاکہ پشاور ہائیکورٹ نے جو سہولت دی اپنی جگہ مگراپیل کنندہ کاپیش ہونا ضروری ہے۔ادھر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز نے ڈی نوٹیفائی کرنے کے اقدام کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔عمر ایوب اور شبلی فراز نے بشیر وزیر ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواستیں دائر کر دیں جس میں الیکشن کمیشن، سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ 5 اگست کو الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز کو نااہلی کیا، پشاور ہائیکورٹ نے 6 اگست کو الیکشن کمیشن کو دونوں درخواست گزاروں کے خلاف مزید کارروائی سے روک دیا۔ عدالتی احکامات کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے درخواست گزار عمر ایوب اور چیئرمین سینیٹ نے شبلی فراز کو ڈی نوٹیفائی کرکے ان کی سیٹ خالی قرار دے دی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود سپیکر قومی اسمبلی اور سینیٹ چیئرمین کا اقدام توہین عدالت ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری نے نو مئی کے مقدمے میں دس سال سزا کے خلاف اپیل پر دو رکنی بینچ نے اعجاز چودھری کی سزا کے خلاف اپیل پر نوٹس جاری کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے سزا کے خلاف اپیل کو قابل سماعت قرار دیکر سزا معطلی کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔