ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا طاہر رحمٰن خان کے حکم پر تھانہ غلہ منڈی پولیس نے گزشتہ ایک ماہ میں پولیس نے ڈکیتی، رابری اور چوری کرنے والے تین گینگز کو گرفتار کیا، جن سے 32 لاکھ روپے سے زائد نقدی اور تقریباً 30 لاکھ مالیت کی 20 سے زائد موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ یہ مال واپس اصل مالکان کو دے دیا گیا ہے۔ڈی ایس پی سٹی سرکل ظفر خان نے کہا کہ یہ کامیابیاں پولیس کی موثر حکمت عملی اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں۔ رانا طاہر رحمٰن خان کی ہدایات پر ساہیوال پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے تاکہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔