لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب میں شجرکاری کو فروغ دینے اور شہریوں کی شمولیت بڑھانے کے لییپی ایچ اے کے ہوم ڈلیوری منصوبے کو پورے صوبے تک وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سیکرٹری ہاو سنگ نورالامین مینگل نے تمام پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز کوفری ہوم ڈلیوری سکیم فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔مون سون سیزن میں شجرکاری کے لیے موزوں وقت کو مدنظر رکھتے ہوئیپنجاب حکومت نے تمام پی ایچ ایز کو مفت پودوں کی ہوم ڈلیوری سروس شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ہر پی ایچ اے اپنی الگ ہیلپ لائن اور فراہمی کا نظام قائم کرے گاتاکہ شہری آسانی سے گھر بیٹھے سوشل میڈیا یا فون کے ذریعے آرڈر دے سکیں۔لاہور میں پائلٹ پروجیکٹ کے تحت پی ایچ اے کی ٹیمیں شہریوں کو پھولدار، سایہ دار اور پھلدار پودے ان کے گھروں پر فراہم کر رہی ہیں۔آن لائن آرڈر سسٹم اور ہیلپ لائن بھی فعال کر دی گئی ہے۔یہ منصوبہ ماحول دوست سوچ اور عوامی شرکت کو فروغ دینے کی جانب ایک عملی قدم ہے۔