ریلوے کی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئیں

خستہ حال چھتیں اور دیواریں ملازمین کے لیے خوف کی علامت
لاہور (خصوصی رپورٹ ) ریلوے انتظامیہ کی مبینہ غفلت ریلوے کی رہائشی کالونیاں مسائل کی آماجگاہ بن گئیں،ریلوے گیس کالونی ریلوے روڈ میں جگہ جگہ گندگی خستہ حال عمارتیں، رہائشیوں کے لیے وبال بن گئیں،ریلوے گیس کالونی میں جگہ جگہ گندگی، گٹر کا گندا پانی رہائشیوں کے لیے عذاب بن گیا، خستہ حال چھتیں اور دیواریں ملازمین کے لیے خوف کی علامت ہر سال مون سون بارشوں کے دوران چھتیں  اور دیواریں گرنے کے واقعات کے بعد بھی انتظامیہ خاموش ریلوے ملازمین کہتے ہیں، گیس کالونی کے کوارٹرز اور رہائشی عمارات انتہائی خستہ حال ہوچکے ،انتظامیہ کی جانب سے بھی کوارٹروں کو خطرناک قرار دے دیا گیا ہے، رہائشیوں کو متبادل کوارٹر نہ دینے کی وجہ سے غریب ملازم کوارٹر خالی نہیں کررہے،ریلوے انتظامیہ کی عدم توجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے، صدر ریلوے پریم یونین لاہور ڈویڑن فیاض شہزاد کا کہنا ہے کہ گیس کالونی کی عمارتوں کو کئی سال سے مرمت نہیں کرایا گیا،ہر ماہ ملازمین کی تنخواہوں سے 5 فیصد مینٹی ننس  فنڈ کی کٹوتی ہوتی ہے،فنڈز کی کٹوتی کے باوجود مینٹی ننس نہیں ہورہی۔