120اساتذہ کے تبادلے سفارش پر کرنیکا انکشاف

جن کے پاس سفارش نہیں ان کو تبادلوں کے لیے چکر لگانے پڑ رہے :اساتذہ 
لاہور(خصوصی رپورٹ) محکمہ ہائر ایجوکیشن نے  مبینہ  سفارش پر 120 اساتذہ کے تبادلے کردیے۔ تفصیلات کے مطابق بڑے پیمانے پر  اساتذہ کے ہارڈ شپ اور کمپیشنٹ گراونڈ پر تبادلہ کردیے گئے،محکمہ ہائر نے 120 کے قریب اساتذہ کے تبادلے کردیے ،اساتذہ نے اکثریتی تبادلوں کو سفارشی قراد دے دیا۔آن لائن تبادلوں کے آغاز قبل ہارڈ شپ اور کمپیشنٹ گراونڈ پر تبادلوں نے میرٹ پر سوال اٹھا دیے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ جن کے پاس سفارش نہیں ان کو تبادلوں کے لیے چکر لگانے پڑ رہے۔عرصہ دراز سے تبادلوں کیلئے کوشاں ہیں مگر تبادلے نہیں ہوئے۔