بوئنگ 777 طیارے کے ائیروینٹیلیشن سسٹم میں گرے موبائل کو انجینئر نگ عملہ باہر نہ نکال سکا، بیٹری پھٹنے سے 300جانیں ضائع ہوسکتی تھیں
لاہور(عدنان ملک)دن بدلے ، سال بدل گئے، نہیں بدلا تو پی آئی اے ، پی آئی اے عملے کی بڑی غفلت پکڑی گئی،،بوئنگ 777 طیارے کے ائیروینٹیلیشن سسٹم میں خاتون مسافر کا موبائل گر گیا، انجینئرنگ عملہ 13 دن تک موبائل کو جہاز کے ائیروینٹیلیشن سسٹم سے باہر نہ نکال سکا۔تفصیل کے مطابق بوئنگ 777 طیارے کے ائیروینٹیلیشن سسٹم میں خاتون مسافر کا موبائل گر گیا ،انجینئرنگ عملہ 13 روزتک موبائل کوجہاز سے باہر نہ نکال سکا ،جہاز موبائل کیساتھ ہی 13 روز تک مسافروں کو لیکر سفر کرتا رہا ۔موبائل کی بیٹری پھٹنے سے 300 جانیں ضائع ہوجانے کا خدشہ تھا۔خاتون مسافر مسلسل موبائل لوکیشن کے ذریعے جہاز کیساتھ موبائل کو سفرکرتا دیکھتی رہی۔