جھگڑے کے دوران گر کر خاتون چل بسی

لاہور(کرائم رپورٹر)چونگی امرسدھو میں جھگڑے کے دوران 59سالہ خاتون گر کر جاں بحق ہوگئی پولیس کے مطابق 59سالہ پروین بی بی کو جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں